کرناٹک سیاسی بحران: مسئلہ حل کرنے کے لیے اسپیکر نے سپریم کورٹ سے مانگا وقت
کرناٹک اسمبلی کے اسپیکر کے آر رمیش نے باغی اراکین اسمبلی کے معاملے کو نمٹانے کے لیے سپریم کورٹ سے مزید وقت طلب کیا ہے۔ اس سلسلے میں عدالت عظمیٰ میں ایک عرضی داخل کی گئی ہے۔ اس سے قبل اراکین اسمبلی کی عرضی پر فیصلہ سناتے ہوئے سپریم کورٹ نے حکم دیا تھا کہ اسپیکر کو آج شام 6 بجے تک باغی اراکین اسمبلی کے تعلق سے فیصلہ لینا ہوگا۔