ریاستوں سےکرناٹک

مخلوط حکومت بچانےکے لیےکرناٹک کے وزیراعلی كمارسوامی استعفی دینےکاامکان

بنگلور: 7 جولائی- کرناٹک میں جاری بحران کو دیکھتے ہوئے کانگریس اور جنتا دل (سیکولر) مخلوط حکومت کے وزیر اعلی ایچ ڈی كمارسوامي اپنے عہدہ سے استعفی دے کر ریاست کی باگ ڈور سینئر کانگریسی لیڈر ملک ارجن کھڑگے کو سونپ سکتے ہیں تاکہ ریاست کی 13 ماہ پرانی کانگریس -جنتا دل دل (ایس )مخلوط حکومت کو کسی بھی طرح بچایا جا سکے۔

کانگریس کے اعلی سطحی ذرائع کے مطابق اس سلسلہ میں یہ تجویز سابق وزیر اعظم اور جنتا دل (ایس) لیڈر ایچ ڈی دیو گوڑا نے کانگریس کے سربراہ سونیا گاندھی کو دی ہے تاکہ ریاست میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے پیدا کئے گئے بحران کا سامنا کیا جا سکے۔خیال رہے ریاست میں مخلوط حکومت کے 13 ممبران اسمبلی نے استعفی دے دیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ مسٹر گوڑا نے کل رات اس معاملہ میں مسز گاندھی سے رابطہ کر کےیہ مشورہ دیا اور یہ یقین دہانی بھی کرائی کہ ان کی پارٹی مسٹر کھڑگے کو حمایت دے گی تاکہ کسی بھی حالت میں بی جے پی کو اقتدار میں آنے سے روكا جاسکے۔

ذرائع نے بتایا کہ مسز گاندھی نے رات ہی پارٹی کی کور کمیٹی کی میٹنگ بلائی جس میں مسٹر گوڑا کےے نام کی تجاویز پر غور کیا گیا اور مسٹر کھڑگے کو کرناٹک بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ ریاست میں مخلوط حکومت کو بچایا جا سکے۔

ابھی تک ریاست کی سیاست سے دوری بنائے رکھنے والے مسٹر کھڑگے نے پارٹی کے کچھ غیرمطمئن ممبران اسمبلی سے رابطہ کر کےان کے مسائل جاننے کی كوشش کی ہے۔ اگرچہ ان 13 اراکین اسمبلی کے استعفے ابھی منظور نہیں ہوئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!