تازہ خبریںخبریںقومی

بجٹ کے بعد پٹرول-ڈیزل کی قیمتوں میں زبردست اضافہ، مزید مہنگائی کا خدشہ

جمعہ کو وزیر مالیات نرملا سیتارمن کے ذریعہ بجٹ میں پٹرول و ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی بڑھائے جانے کے بعد عام آدمی کی جیب پر بوجھ اچانک سے بہت زیادہ بڑھ گیا ہے۔ پٹرول و ڈیزل پر ایک روپے اضافی ایکسائز ڈیوٹی اور ایک روپے روڈ و انفراسٹرکچر سیس لگنے کے بعد پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں زبردست اچھال دیکھنے کو ملا ہے۔

راجدھانی دہلی میں 6 جولائی کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 2.45 روپے اور 2.36 روپے اضافہ ہوا ہے۔ اس طرح پٹرول کی قیمت اب 72.96 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 66.69 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!