ٹاپ اسٹوریخبریںقومی

سابق گورنرعزیزقریشی کے خلاف یوپی میں درج کیا گیا ملک سے بغاوت کا مقدمہ!

اے ایس پی سنسار سنگھ کے مطابق کہ آکاش سکسینہ نے سابق گورنر عزیز قریشی کے خلاف شکایت درج کی تھی اور ابتدائی تفتیش کے بعد ایک ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ ہم قانون کے مطابق آگے کی کارروائی کریں گے۔

رام پور: سابق گورنر عزیز قریشی پراترپردیش پولیس نے چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف مبینہ توہین آمیز ریمارکس پر بغاوت کا مقدمہ درج کیا ہے۔ بی جے پی لیڈر آکاش سکسینہ کی شکایت پراتوار کی رات رام پور ضلع کے سول لائن پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی گئی۔

کانگریس کے سینئر رکن 81 سالہ عزیزقریشی، 15-2014 میں میزورم کے گورنر بھی رہ چکے ہیں۔ وہ ہفتہ کو سماج وادی پارٹی کے رہنما محمد اعظم خان کی اہلیہ تزئین فاطمہ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کے لیے رام پور آئے تھے۔ بعد ازاں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مبینہ طور پر یوگی حکومت کا موازنہ شیطانوں (راکشاشوں) سے کیا۔

بی جے پی رہنما آکاش سکسینہ نے پولیس کو اپنی شکایت میں یہ بھی کہا کہ “قریشی کے ریمارکس کو سوشل میڈیا پر پسند کیا جارہا ہے، جس سے دونوں برادریوں کے درمیان کشیدگی پیدا ہوسکتی ہے اور یہاں تک کہ فرقہ وارانہ فسادات بھی ہوسکتے ہیں۔” عزیز قریشی پر سیکشن 153اے (مذہب، ذات وغیرہ کی بنیاد پر دو گروہوں کے درمیان دشمنی کو فروغ دینا)، 153بی (قومی اتحاد کے لیے نقصان دہ)، 124اے (غداری) اور 505 بی1۔ (خوف پیدا کرنے کا ارادہ) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

رام پور کے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس (اے ایس پی) سنسار سنگھ کے مطابق “آکاش سکسینہ نے یوپی کے سابق گورنر عزیز قریشی کے خلاف شکایت درج کی تھی اور ابتدائی تفتیش کے بعد ایک ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ ہم قانون کے مطابق آگے کی کارروائی کریں گے۔”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!