اترپردیشتازہ خبریںریاستوں سے

اعظم خان پر ایف آئی آر درج: جیہ پردہ کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کرنے کا الزام

رامپور: اترپردیش پولس نے سماج وادی پارٹی کے جنرل سکریٹری و رامپور سے پارٹی کے رکن پارلیمان اعظم خان سمیت دس لوگوں کے خلاف بی جے پی لیڈر و بالی ووڈ اداکارہ جیہ پردہ کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق پارلیمانی انتخابات میں جیہ پردہ کو شکست دینے والے اعظم خان پر الزام ہے کہ انہوں نے 29 جون کو ایک کرکٹ میچ کے پروگرام میں اداکارہ پر قابل اعتراض تبصرہ کیا تھا وہیں مرادآباد سے رکن پارلیمان ایچ ٹی حسن نے بھی گذشتہ سنیچر کو جیہ پردہ کے خلاف ناشائستہ زبان کا استعمال کیا ہے۔

پولس کے مطابق بی جے پی لیڈر آکاش سکسینہ کی شکایت پر سول لائن پولس اسٹیش میں منگل کو اعظم خان اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ سکسینہ نے اپنی تحریری شکایت میں لکھا ہے کہ اعظم خان نے 29 جون کو اسٹیج سے اداکارہ کے خلاف ناشائستہ زبان کا استعمال کیا ہے جس سے خواتین کی دل آزاری ہوئی ہے۔

پولس کے مطابق اس ضمن میں اعظم خان ان کے بیٹے ادیب اعظم سمیت دیگر 9 افراد کے خلاف آئی پی سی کے دفعات 294 اور 504 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!