تازہ خبریںجرائم و حادثات

امریکہ میں چھوٹا مسافر طیارہ حادثہ کا شکار، 10 افراد ہلاک

ہیوسٹن: امریکی ریاست ٹیکساس میں ڈیلاس کے قریب اتوار کی صبح ایک چھوٹے طیارے کے حادثہ کا شکار ہو جانے کی وجہ سے دس افراد ہلاک ہو گئے۔ ایڈسن شہر کی ترجمان مریم روسین لیتھ کے مطابق مقامی وقت کے مطابق 9 بج کر 10 منٹ پر ایڈسن ہوائی اڈے پر طیارے میں آگ لگنے کی وجہ سے 10 افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق نجی کمپنی کا جہاز مقامی ایئرپورٹ کے ہینگر میں گرکرتباہ ہوا، کنگ ایئر 350 کے دو انجن کے طیارے پر سوار کوئی شخص زندہ نہیں بچا۔ ایئر لائن حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجہ تاحال معلوم نہ ہوسکی، البتہ وفاقی تحقیقاتی اداروں کے ساتھ مل کر تفتیش کر رہے ہیں جلد حقائق سامنے آ جائیں گے۔

مقامی میڈیا کے مطابق حادثے کے بعد طیارے میں فوراً آگ بھڑک اٹھی، خوش قسمتی سے ایئرپورٹ کے ہینگر میں عملے کا کوئی شخص موجود نہیں تھا، مذکورہ جہاز اپنی نوعیت کا چھوٹا طیارہ ہے جس میں بہ یک وقت 13 افراد سوار ہوسکتے ہیں۔ امریکی ریاست ٹیکساس کے حکام نے حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال اپریل میں امریکی ریاست ٹیکساس میں ڈبل انجن طیارہ گر کر تباہ ہونے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے تھے، ہلاک ہونے والوں میں نیویارک کے سابق میئر اور ان کی نواسی بھی شامل تھیں۔ رواں سال مارچ میں کولمبیا میں چھوٹا گیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا حادثے میں 12 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!