خبریںقومی

اعلی تعلیم کے معیار کو بڑھانے کے لئے ویژن منصوبہ تیار

نئی دہلی: 29 جون- حکومت نے اعلی تعلیم کا معیار بڑھانے کے لئے پانچ سالہ کا ایک ویژن منصوبہ تیار کیا ہے۔ایجوکیشن کوالٹی اپگریڈیشن اینڈ انکولوسیو پروگرام نامی یہ منصوبہ دس ماہر کمیٹیوں کی تجویز کے مطابق تیار کیا گیا ہے۔ آج اس منصوبے کی کاپی انسانی وسائل کے فروغ مرکزی وزیر ڈاکٹر رمیش پوکھریال نشنک کو پیش کی گئی ۔

مشہور خلائی سائنسدان كستوري رنگن، وزیر اعظم کے سائنسی مشیر ڈاکٹر وجے راگھون، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹی) مدراس کے صدر پون گوینکا، نیتی آیوگ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) امیتابھ کانت، آئی آئی ٹی دہلی کے سابق ڈائریکٹر ڈاکٹر سریندر پرساد، نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کے صدر ایم. ایس. پروفیسر اننت، آئی آئی ٹی ممبئی کے پروفیسر دیپک پاٹھک ،. انفوسس کے سابق سی ای او، گوپال كرشن، انڈین مینجمنٹ انسٹی ٹیوٹ (آئی آئی ایم) كولكاتہ کے سابق صدر اجیت بال كرشن، سنٹرل یونیورسٹی گجرات کے وائس چانسلر ہنس مکھ ادھيا کی صدارت میں قائم ان افراد پر مشتمل کمیٹیوں نے دس اہم تجاویز پیش کی ہے جس میں داخلہ فیصد بڑھانے سے لے کر تحقیقی کام میں اضافہ اور ملک کی تعلیم کو بین الاقوامی سطح پر شناخت دلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ہر وزارت کو ایسے ہی منصوبے تیار کرنے کے لئے ہدایت دی ہے۔ دس ماہر کمیٹی نے 50 ایسی تجویزیں پیش کی ہیں جس کو نافذ کرنے سے ملک میں تعلیم کی تصویر بدل سکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!