تازہ خبریںخبریںعالمی

امریکی وزیر خارجہ 3 روزہ ہندوستان کے دورے پر،ایران-امریکہ تنازعہ میں ہند کے موقف پربھی ہوگی بات

نئی دہلی: 25 جون- نریندر مودی حکومت کی اقتدار واپسي کے بعد امریکہ کے کسی وزیر کا پہلا ہندوستان دورہ کے تحت امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپيو ہندوستان کے تین روزہ دورے پر منگل کی رات یہاں پہنچے۔

مسٹر پومپیوبدھ کو وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے ساتھ اہم میٹنگ کریں گے۔
مسٹر پومپيو اور مسٹر جيشنكر کے درمیان بدھ کو ہونے والی میٹنگ کو کافی اہم مانا جا رہا ہے کیونکہ اس میں دہشت گردی، افغانستان سے متعلق مسائل، ایران امریکہ تنازعہ، ہندوستان اور امریکہ کے درمیان تجارت کے معاملے، انڈو پیسفک ریجن اور دیگر معاملات پر بات چیت کا امکان ہے۔

مسٹر پممپيو کے تین روزہ دورے کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے مسٹر ایس جيشنكر نے آج کہا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان موجودہ حالات میں ہندوستان اپنے قومی مفاد کی بنیاد پر ہی کوئی رخ اپنائےگا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور ایران دونوں سے ہند کے اچھے تعلقات ہیں اور ان کے درمیان کشیدگی ان کچھ مشکل بین الاقوامی مسائل میں سے ایک ہے جوہند کے سامنے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!