تازہ خبریںخبریںقومی

بدعنوان کے خلاف جنگ جاری رہے گی: مودی

نئی دہلی: 25 جون – وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو کہا کہ بدعنوانی کے خلاف ان کی جنگ جاری رہے گی، لیکن یہ جنگ سیاسی بدلے کے جذبے سے نہیں ہوگی اور قصورواروں کی سزا قانون کے مطابق عدالتیں طے کریں گی۔

صدر کے خطاب پر شکریہ کی تجویز پر تقریباً 13 گھنٹے تک چلی بحث کا جواب دیتے ہوئے مسٹر مودی نے کانگریس پر سخت حملہ کیا۔ تقریبا ایک گھنٹہ پانچ منٹ کی تقریر کے بعد،ایوان نے اپوزیشن کے تمام ترامیم کو صوتی ووٹ سے مسترد کردیا اور شکریہ کی تحریک کو پاس کردیا۔

وزیر اعظم نے کانگریس پر جم کر حملے کئے اور بعد میں پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو کا حوالہ کرتے ہوئے اپیل کی کہ ملک کو حقوق اور سہولیات سے ہٹا کر فرائض کی راہ میں لے جایا جائے۔ انہوں نے لوگوں سے اس کے بارے میں شعور پیدا کرنے کی اپیل کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!