سوشیل میڈیا سےفیس بک سے آواز

اخوان المسلمون کے خلاف پروپگنڈے

صلاح الدین جاگیردار

آج کل سوشیل میڈیا پر ایک گروہ اخوان کے خلاف کافی کچھ لکھتا جارہا ہے اور ان کے اندھے فالوورس انکے پوسٹوں کو شیر کرتے نظر آرہے ہیں۔ اس گروہ میں چند بکاٶ مولوی حضرات بھی شامل ہے جو تنخواہیں لیکر مسلمانوں میں انتشار پھیلانے کی گھناٶنی حرکت کررہے ہیں۔ان کے پاس ہمت نہیں ہے کہ وہ اپنا قلم دشمنان اسلام کے خلاف اٹھاٸیں حقیقت میں یہ لوگ بھی ملت اسلامیہ کے دشمن ہے چند مولوی حضرات اخوان کو دہشت گرد بتاتے ہیں لیکن میں نے جب ایک مولوی صاحب سے سوال کیا کہ ملّا جی ذرا یہ تو بتایۓ کہ آپ نے اخوان کی کونسی کتاب پڑھی ہے اور اخوان کی کس کتاب میں دہشت گردی کی تعلیمات درج ہیں تو وہ جواب دینے سے قاصر تھے۔ میں آپ حضرات سے گزارش کرتا ہوں ان جعلی مولویوں کے جعل میں مت پھنسیۓ اگر کسی چیز میں آپ کو شک ہو تو آپ اس کی تحقیق کریۓ اگر آپ کو اخوان پر شک ہے تو آپ اس کی کتابوں کا مطالعہ کیجیے اور خود ہی فیصلہ کرلیجیۓ۔

لیجیۓ امام حسن البنا شہید کہ یہ الفاظ ہی پڑھ لیجیے اور خود ہی فیصلہ کرلیجیے۔

"ہم دین اسلام کی دعوت اور تحریک الاخوان المسلمون کے اغراض و مقاصد اس طرح پیش کرنا چاہتے ہیں جو نور سے زیادہ روشن,شعاع آفتاب سے زیادہ تابناک اور دن کی روشنی سے زیادہ شفاف ہوں۔جن میں کوٸ ایچ پیچ,الجھن,دھندلا پن یا شک و شبہہ نا پایا جاۓ۔تاہم اس سے پہلے قوم کو آگاہ کردینا چاہتے ہیں کہ یہ دعوت اور یہ تحریک الاخوان المسلمون: شخصی مقاصد, اغراض اور وقتی منافع سے بلکل پاک ہے۔ اسے خواہشات اور اغراض کی ہوا تک نہیں لگی اور نہ ان شاء اللہ لگے گی۔ہم نے ان چیزوں کو دفن کردینے کے بعد دعوت کی بنیاد رکھی.”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!