امریکہ میں طیارہ حادثہ کا ہوا شکار، تمام مسافر ہلاک
لاس اینجلس: امریکہ میں ہوائی صوبہ کے اوہو جزیرہ میں سنیچر کی شام ایک طیارہ حادثہ کا شکار ہوگیا جس میں سوار تمام 9 لوگوں کی موت ہوگئی۔ مقامی حکام نے تمام لوگوں کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے۔ ہوائی صوبہ کے ٹرانسپورٹ محکمہ نے ٹوئٹ کیا کہ نہایت دکھ کے ساتھ بتایا جارہا ہے کہ کنگ ایئر طیارہ جو ڈلنگھم ایئرفیلڈ کے نزدیک حادثہ کا شکار ہوگیا تھا ا س میں سوار تمام مسافروں کی موت ہوگئی ہے۔
مقامی ہوائی نیوز ویب سائٹ نے بتایا کہ ہونالولو فائر بریگیڈ محکمہ کو مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے فون پر طیارہ کے حادثہ کا شکار ہوجانے کی اطلاع ملی اور فائر بریگیڈ کا عملہ جب وہاں پہنچا تو انہوں نے طیارہ کو آگ کی لپٹوں میں گھرا ہوا پایا۔ طیارہ اوہو جزیرہ کے شمالی ساحل پر حادثہ کا شکار ہوا تھا۔