تازہ خبریںخبریںعالمی

محمد مُرسی کو قتل کیا گیا: ترک صدر رجب طیب ایردوآن

انقرہ: ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے دعویٰ کیا ہے کہ مصر کے سابق صدر محمد مُرسی طبعی موت نہیں مرے بلکہ انہیں قتل کیا گیا ہے۔ محمد مُرسی پیر کے روز ایک عدالت میں اس وقت انتقال کر گئے تھے جب وہاں ان کے خلاف ایک مقدمے کی کارروائی جاری تھی۔ ایردوآن کے بقول مُرسی کو قتل کیا گیا کیونکہ وہ کمرہء عدالت میں گرنے کے 20 منٹ بعد تک زمین پر پڑے رہے مگر حکام نے ان کی مدد نہیں کی۔ ان کا کہنا تھا کہ انقرہ حکومت پوری کوشش کرے گی کہ مصر کو اس معاملے پر بین الاقوامی عدالت میں لایا جائے۔ انہوں نے او آئی سی پر بھی زور دیا کہ وہ ضروری اقدامات کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!