ورلڈ کپ: ہندوستان نے 89 رن سے پاکستان کو ہرایا دیا
ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے اپنے ہرفن مولا کھیل کی بدولت اتوار کو اولڈ ٹریفرڈ کے میدان پر کھیلے گئے آئی سی سی عالمی کپ 2019 کے اپنے چوتھے مقابلہ میں پاکستان کو 89 رنوں سے ہرا دیا۔ میچ کا فیصلہ ڈکورتھ لوئس کے اصول کی بنیاد پر ہوا۔
قبل ازیں ٹاس ہارنے کے بعد ہندوستان نے روہت شرما (140) کی شاندار سنچری کی مدد سے پانچ وکٹ پر 336 رن بنائے۔ جواب میں پاکستانی ٹیم بارش کی رخنہ اندازی کے درمیان 40 اووروں میں 6 وکٹ پر 212 ہی بنا سکی۔
تیسری مرتبہ آئی بارش کے بعد پاکستان کو 40 اووروں میں 302 رن بنانے کا ترمیم شدہ ہدف حاصل ہوا۔ تیسری مرتبہ کھیل روکے جانے تک پاکساتان نے 35 اووروں میں 6 وکٹ پر 166 رن بنائے تھے۔
پاکستان کی طرف سے فخر الزماں نے سب سے زیادہ 62 رن بنائے۔ ہندوستان کی طرف سے کلدیپ یادو، وجے شنکر اور ہاردک پانڈیا نے دو دو وکٹ حاصل کئے۔ روہت شرما کو بہترین کارکردگی کے لئے مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
اس طرح ہندوستان نے عالمی کپ کے ٹورنامنٹوں میں پاکستان کے خلاف اپنے جیت کے سلسلہ کو برقرار رکھا ہے۔ 1992 میں دونوں ٹیمیں پہلی مرتبہ آپس میں بھڑی تھیں اور اس وقت سے لے کر آج تک ہندوستان نے لگاتار سات مرتبہ پاکستان کو ہرایا ہے۔
بارش کی وجہ سے میچ 40 اوور تک محدود، پاکستان کا ہدف 302 رن
بارش کی وجہ سے یہاں کے اولڈ ٹریفرڈ میدان پر ہندوستان اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان اتوار کو جاری آئی سی سی عالمی کپ 2019 مقابلہ کو 40 اووروں تک محدود کر دیا گیا ہے۔ پاکستان کو اتنے اووروں میں 302 رونں کو ہدفت دیا گیا ہے۔
بارش کی وجہ سے کھیل روکے جانے تک 337 رنوں کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پاکستان نے 35 اووروں میں 6 وکٹ کے نقصان پر 166 رن بنا لئے تھے۔ اس کے بعد اسے 30 گیندوں میں 136 رن بنانے ہوں گے۔ شاداب خان اور عماد وسیم نابعد ہیں۔
اس میچ میں تین مرتبہ بارش کی وجہ سے رخنہ پڑا۔ ہندوستانی اننگ کے دوران 47 ویں اوور میں پہلی مرتبہ بارش آئی تھی اور اس کے بعد دوسری مرتبہ پاکستانی اننگ شروع ہونے سے عین قبل کچھ وقت کے لئے بنارش نے رخنہ ڈالا۔