آئی ایم اے سرمایہ کاری دھوکہ معاملے میں متاثرین کی قانونی رہنمائی اور مدد کے لئےAPCR تیار
بنگلورو: 16 جون (پریس ریلیز) آئی ایم اے میں سرمایہ کاری کرکے دھوکہ کھانے والے متاثرین کی قانونی رہنمائی اور اُن کی مدد کے لئے اسوسی ایشن فور پروٹیکشن آف سیول رائٹس (اے پی سی آر) کی خدمات حاصل کی جاسکتی ہے۔جن لوگوں نے اپنی چھوٹی چھوٹی سرمایہ کاری اس کمپنی میں کی تھی اور اب وہ کنگال ہوچکے ہیں، اے پی سی آر ایسے تمام لوگوں کی قانونی مدد کرنے تیار ہے، متاثرین کو چاہئے کہ وہ پہلی فرصت میں اپنے اپنے ضلع میں موجود اے پی سی آر دفتر سے رابطہ کریں۔ اس بات کی اطلاع اے پی سی آر کرناٹکا کے سکریٹری ایڈوکیٹ محمد نیاز نے دی ہے۔
پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے ایڈوکیٹ محمد نیاز نے بتایا کہ کرناٹک کے تقریبا تمام اضلاع میں اے پی سی آر کی شاخیں قائم ہیں اور ہر ضلع میں اے پی سی آر کی ٹیمیں نہایت متحرک ہوکر کام کررہی ہیں، آئی ایم اے سے دھوکہ کھانے والے افراد اور خاندان اپنے اپنے ضلع میں قائم اے پی سی آر کے ذمہ داران سے رابطہ قائم کرکے قانونی رہنمائی حاصل کرسکتے ہیں۔
بنگلور کے عوام اے پی سی آر بنگلور دفتر سے فون نمبر 080-23435669 پر رابطہ کرسکتے ہیں اسی طرح ہاسن کےعوام ایڈوکیٹ عبدالحمید سے موبائل نمبر 94481142588 پر ، میسور کے عوام ایڈوکیٹ ناگے گوڈا سے موبائل نمبر 9449086675 پر، مینگلور کے عوام ایڈوکیٹ سرفراز سے موبائل نمبر 9686935119 پر، بلاری کے عوام ایڈوکیٹ یوسف سے موبائل نمبر 9449757786 پر، کلبرگی کے عوام ایڈوکیٹ قادر سے موبائل نمبر 9343508783 اور بھٹکل سمیت ضلع اُترکنڑا کے عوام قمر الدین سے موبائل نمبر 9148529567 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ کرناٹکا میں IMA کا اسکینڈل منظر عام پر آنے کے بعد ہزاروں لوگ متاثر ہوئے ہیں، خاص کر مڈل کلاس اور نچلے طبقہ کے خاندان بہت زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ ایڈوکیٹ محمد نیاز نے بتایا کہ حکومت کرناٹکا کی طرف سے اس تعلق سے چھان بین کے لئے ایک گیارہ ممبر اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم (SIT) قائم کی گئی ہے اور پتہ چلا ہے کہ ہزاروں لوگوں کے ساتھ دھوکہ ہوا ہے۔ متاثرین اگر اے پی سی آر کرناٹکا سے رابطہ کرتے ہیں تو تمام متاثرین کو قانونی رہنمائی فراہم کی جائے گی۔ مزید تفصیلات کے لئے اے پی سی آر (کرناٹک) سے فون نمبر 23435669 080- پر رابطہ قائم کیا جاسکتا ہے۔