علاقہ کلیان کرناٹککرناٹک کے اضلاع سے

مجاہد پاشاہ قریشی اسٹیٹ سیکریٹری ویلفیئر پارٹی کا دورہ بگدل و مرکندہ

بیدر: 12جون (اے این ایس) مجاہد پاشاہ قریشی اسٹیٹ سیکریٹری ویلفیئر پارٹی نے بیدر ساؤتھ کے دو دیہاتوں بگدل و مرکندہ کا دورہ کیا۔ پارٹی کی جانب سے سے پینے کے پانی کی سہولت کی خاطرانجام دیے جا رہے کاموں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے راست طور پر ان مقامات پہنچ کر یہاں کے عوام سے ملاقات کی اور دیگرعوامی مسائل اور دیگر موضوعات پر گفتگو بھی کی۔

یاد رہے کہ ویلفیئر پارٹی کی جانب ہے بگدل اور مرکندہ میں پینے کے پانی کی شدید قلت کا سامنا کر رہے عوام کے لئے لئے بورویلس کی کھدائی اور تنصیب کا کام انجام دیا گیا ہے۔

پارٹی کے مقامی عہدیداران کے مطابق اب تک بگدل میں پانچ جبکہ مرکندہ میں تین سے زائد کی بورویلس کی تنصیب کا کام انجام دیا گیا ہے اس کےعلاوہ بیدر ساؤتھ کے دیگر دیہاتوں میں بھی اس کا انجام دیا گیا ہےجس کا جائزہ لینے اسسٹیٹ سیکریٹری ویلفیئر پارٹی آف انڈیا، کرناٹکا نےان مقامات دورہ کیا گیا۔

اس موقعہ پر محمد ضمیر الدین صدرویلفیئر پارٹی آف انڈیا، بیدر ساؤتھ کے علاوہ سیکریٹری محمد نذیر احمد اور دیگرپارٹی کارکنان اور مقامی افراد کی کثیر تعداد موجود تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!