تازہ خبریںجنرل

ملک بھرمیں عیدالفطر روایتی جوش وخروش کے ساتھ منائی گئی

نئی دہلی: 5جون، بھائی چارہ اور خوشیوں کا تہوار عیدالفطر پورے ملک میں بدھ کو روایتی جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی۔
مسلمانوں نے صبح نئے کپڑے پہن کر پہلے عیدگاہ میں نماز ادا کی اور اس کے بعد گلے مل کر ایک دوسرے کو عیدکی مبارکباد دی۔ گھروں میں پہنچنے کے بعد لوگوں کا دوستوں اوررشتہ داروں کے یہاں آنے جانے اور کھانا کھلانے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ اس دوران لوگوں نے نئے کپڑے پہن رکھے تھے۔ رنگ برنگے کپڑوں میں ملبوس بچے پورے دن کھلونوں وغیرہ کے ساتھ کھیلتے کودتے مستی کرتے نظر آئے۔
روایت کے مطابق لوگوں نے خود سے چھوٹوں کو عیدی دی اور غریبوں کو مدد کے طورپر کپڑے اور تحائف دیئے۔
دہلی کی جامع مسجد میں صبح شاہی امام سید احمد بخاری نے عیدا کی نمازادا کرائی۔ راجدھانی میں فتح پوری مسجد، شاہی عیدگاہ، جامعہ ملیہ اسلامیہ، کشمیری گیٹ، اجمیری گیٹ مساجد وغیرہ میں عید کی نمازادا کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!