گجرات: بی جے پی ایم ایل اے نے خاتون کولاتوں سے مارا! ویڈیو ہواوائرل، کاروائی کا مطالبہ
گجرات کے نرودا سے بی جے پی کے رکن اسمبلی بلرام تھوانی نے ایک خاتون کی اس لئے پٹائی کر دی کیونکہ وہ پانی کی شکایت لے کر ان کے پاس پہنچی تھی ۔
احمدآباد کے نروڈ یا علاقے میں ہپیش آئے اس واقعہ میں گجرات بی جے پی ایم ایل اے نے خاتون کو لاتوں سے مارے جانے والے ویڈیو وائرل ہوا، جس میں سرےعام خاتون کی پٹائی کی جارہی ہے۔
گجرات ماڈل کی تشہیر کر کے نریندر مودی سال 2014 میں ملک کے وزیر اعظم بنے ۔اس گجرات ریاست کا یہ حال ہے کہ نریندر مودی کی پارٹی کے رکن اسمبلی بلرام تھوانی نے ایک خاتوں پر بیچ سڑک پر لات گھونسے برسائے۔ اس ویڈیوں کے وائرل ہونے کے بعد پولیس نے رکن اسمبلی کے خلاف کیس درج کر لیا ہے ۔ اس ویڈیوں کلپ کو دیکھ کر ہر آدمی کو غصہ آ رہا ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ بی جے پی اور ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی کو بھی اس رکن اسمبلی پر غصہ آتا ہے یا نہیں ۔ بلرام تھوانی پارٹی میں بنے رہتے ہیں یا ان کو پارٹی سے باہر کا راستہ دکھایا جاتا ہے ۔
احمدآباد کے نرودا اسمبلی حلقہ سے بی جے پی کے رکن اسمبلی بلرام تھوانی کو وہاں کے عوام نے ان کو اپنا نمائندہ منتخب کیا تھا اور اب اس انتخاب کا وہ کیسے بدلہ دے رہے ہیں یہ اس ویڈیوں سے ظاہر ہوتا ہے ۔دراصل معاملہ پانی کی پائپ لائن کو لے کر تھا جس کی شکایت کرنے ایک خاتوں رکن اسمبلی کے پاس گئی تھیں ۔ذرائع کے مطابق اس خاتوں نے بتایا کہ جب وہ شکایت کرنے کے لئے اپنی باری کا انتظار کر رہی تھیں تو وہاں موجود رکن اسمبلی کے لوگ ان کو اشاروں سے چھیڑ رہے تھے اور جب ان سے نہ رہا گیا تو انہوں نے رکن اسمبلی کے خلاف نعرہ لگا دیا بس اتنا کر نا تھا کہ رکن اسمبلی بلرام تھوانی کو غصہ آ گیا اور انہوں نے اس خاتون کو لاتوں اور گھونسوں سے مارنا شروع کر دیا ۔ خاتون چیختی چلاتی رہیں لیکن رکن اسمبلی ان کو مارتے رہے۔
اسی دوران گجرات اسمبلی کے ایم ایل اے جگنیش میوانی اپنے ٹویٹ میں پرائم منسٹر آفس اور وزیراعظم نریندر مودی سے ٹویٹ کرتے ہوئے اس بات کا مطالبہ کیا کہ اس پر کارروائی ہو۔ اور فوری طورپراس ایم ایل اے کو گرفتار کیا جائے۔ اس ویڈیو کلپ کے ساتھ جگنیش میوانی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ‘کیا ہم محترم ہم وزیراعظم اور دفتر وزیراعظم سے اس بات کی امید کر سکتے ہیں کہ وہ اس معاملہ میں لاتوں سے پیٹنے والے بلرام دیوانی کو بی جے پی سے نکال باہر کریں گے؟ یا بھاجپا کےایم ایل اے بہنوں کے کو سرعام کرتے رہیں اور چپ چاپ بیٹھی رہی ہے؟ کارروائی تو کرنی ہی پڑے گی!’
تفصیلات کے مطابق نیتو تیجوانی این سی پی خاتون لیڈر نے اپنے بیان میں کہا کہ ‘علاقہ کے مسائل بالخصوص مقامی سطح پرپیش آرہے پانی کی قلت کے مسئلے کو لے کر علاقے کے ایم ایل اے بلرام تھیوانی سے ملنے چلے گئی تھی۔ مجھے سننے سے پہلے ہی انہوں نے مجھے مارا، جب میں گرگئی تو مجھے لاتوں سے مارنا شروع کردیا. وہاں پر موجوداُن کے لوگوں نے میرے شوہر کو بھی مارا ۔ میں مودی جی سے پوچھتی ہوں، بی جے پی کی حکمرانی کے تحت خواتین ایسے ہی محفوظ ہیں؟’
ذرائع کے مطابق جیسے ہی خاتون کے شوہر کو پتہ لگا انہوں نے اپنی اہلیہ کو رکن اسمبلی سے بچایا۔ اب خبر یہ ہے کہ ویڈیوں کے وائرل ہونے کے بعد رکن اسمبلی خاتون سے معافی مانگ کر معاملہ ختم کرنے کے موڈ میں ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ گجرات کے وزیر اعلی اور بی جے پی اپنے اس رکن اسمبلی کے خلاف کیا کارروائی کرتی ہے ۔یہ ہے وہ گجرات ماڈل جس کی تعریف پورے جہاں میں ہوئی تھی۔
ویڈیو میں این سی پی خاتون لیڈر لاتوں کی بھرمار کی وجہ سےماروں کی تاب نہ لا کر گر پڑتی ہے پھر اسے اٹھا کر مارا جاتا ہے۔ اسی دوران بی جے پی ایم ایل اےنے اپنے لاتوں سے اس خاتون کو پیٹنا شروع کر دیا۔ افسوس اور بڑے دکھ کی بات یہ رہی کہ وہاں موجود لوگوں نے ایک بے بس خاتون کی سرعام پٹائی کو خاموش تماشائی بن کر دیکھتے رہ گئے، لیکن کوئی آگے بڑھ کر اس خاتون کو بچانے کی کوشش نہیں کی۔