بیدرضلع بیدر سے

بیدر: وزڈم پی یو کالج NEET کے نتائج، 6 طلباء نے حاصل کیے 500 سے زائد نشانات

بیدر۔ 14/ جون(پی این) پروفیسر مدار پرنسپال وزڈم پی یو کالج کے پریس نوٹ کے مطابق وزڈم پی یو کالج بیدرکے نیٹ 2023 کے شاندار نتائج رہے۔ 6 طلباء نے 500 سے زائد نشانات حاصل کیاہے، جو اپنیMBBS کی فری گورنمنٹ سیٹ حاصل کریں گے۔ بقیہ 10 سے زائد طلباء 450 سے زائد نشانات حاصل کیا ہے، امکان ہے کہ وہ دیگر میڈیکل سیٹس حاصل کریں گے۔

طالبہ سمانہ انم بنت سید سالار علی نے 545، طالب علم سید فہد علی ولد سید ایوب علی سیڑم نے 542،ثانیہ خانم بنت شریف خان نے 535، انس احمد ولد محمد وجیہ الدین نے 528، طاہرہ فاطمہ بنت محمد عبد الباقی نے 528، شگفتہ ماہین بنت عبد الصمد نے 517 نشانات حاصل کیے۔

NEET امتحان میں Qualify ہوئے تمام کامیاب طلباء، اولیاء طلباء اور ٹیچنگ اسٹاف کو محمد آصف الدین سکریٹری وزڈم ادارہ جات نے مبارک باد دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!