تلنگانہریاستوں سے

جامعہ ریاض الصالحات میں داخلوں کا آغاز، نیا تعلیمی سال شروع

حیدرآباد: 12/جون (پی این) مرزا محمد اعظم علی بیگ، سکریٹری جامعہ ریاض الصالحات آعظم پوہ کی اطلاع کے بموجب لڑکیوں کے لئے اعلی دینی و عصری تعلیمی ادارہ ” جامعہ ریاض الصالحات ”اعظم پورہ،حیدرآبادمیں مختلف شعبوں میں نئے داخلوں کا آغاز ہوچکا ہے۔

شعبہ ناظرہ، 7 تا 10 سال کی عمر کی طالبات کے لئے، شعبہ حفظ، 9 تا 11 سال کی عمر کی طالبات کے لئے، شعبہ ابتدائیہ،ان طالبات کے لیے جو عربی/ اردو/ انگریزی سے ناواقف ہوں،11 تا 14 سال کی عمر کے لئے،اعدادیہ،12 تا 15 سال کی عمر کی طالبات کے لئے، جو عربی و اردو سے کم از کم واقفیت رکھتی ہوں۔ شعبہ عالمیت، ان طالبات کے لیے جو جامعہ کے تعلیمی معیار کے مطابق عربی زبان سے واقف ہوں۔ شعبہ فضیلت، ان طالبات کے لئے جو عربی زبان پر عبور رکھتی ہوں۔

واضح رہے کہ داخلے کے خواہشمند طالبات کو ” اہلیتی امتحان ” میں شریک ہونا لازمی ہے۔ اس کے لئے وہ داخلہ فارم پر کریں۔ عنقریب امتحان کی تاریخ سے مطلع کیا جائے گا۔ ان شاء اللہ جلد ہی تعلیم کا آغاز ہوگا۔مزید تفصیلات  کے لئے ان فون نمبرات پر7799500259،7989997328  پر ربط کیا جاسکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!