حیدرآباد: جامعہ ریاض الصالحات اعظم پورہ میں جدیدداخلوں کا آغاز
حیدرآباد: 27/مئی (پی این) جناب اعظم علی بیگ، سکریٹری جامعہ ریاض الصالحات اعظم پورہ کی اطلاع کے بموجب لڑکیوں کے لئے اعلی دینی وعصری تعلیمی ادارہ ”جامعہ ریاض الصالحات“ اعظم پورہ میں مختلف شعبوں میں نئے داخلوں کا آغاز ہوچکاہے۔
شعبہ ناظرہ میں داخلے کے لئے عمر7 تا10 اورشعبہ حفظ میں 9 تا11 سال عمرکی طالبات کوداخلہ دیا جائے گا۔ شعبہ ابتدائیہ،اُن طالبات کیلئے جو عربی،اردو،انگریزی سے ناواقف ہوں،عمر11 تا14 سال،اعدادیہ میں اُن طالبات کو داخلہ دیا جائے گا جو کم ازکم عربی واُردو سے واقفیت رکھتی ہوں اور عمر12 سے 15 سال کے درمیان ہو۔
شعبہ عالمیت وفضیلت میں داخلہ اہلیت کی بنیادپر ہوگا.
داخلہ کے خواہش مند طالبات اور اولیاء طالبات وسرپرست حضرات صبح 10 بجے تا1 بجے دن جامعہ تشریف لاسکتے ہیں، داخلہ امتحان کا جلد ہی انعقاد عمل میں آئے گا۔ ان شاء اللہ8 /جون سے تعلیم کاآغاز ہوگا۔ مزید تفصیلات کے ان فون نمبرات 7799500259، 7989997328 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔