تازہ خبریں

کانگریس کی 3570 کلومیٹر کی ’بھارت جوڑو یاترا‘ کا آج سے آغاز

انڈین نیشنل کانگریس کی کنیا کماری سے کشمیر تک ’بھارت جوڑو یاترا‘ کا آغاز آج ہونے جا رہا ہے۔ کُل 3570 کلومیٹر کی یہ یاترا 12 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام 2 علاقوں سے ہو کر گزرے گی۔ ریاست تمل ناڈو سے شروع ہونے والی اس یاترا کا اہتمام 2 مراحل میں ہوگا۔

راہل گاندھی پیرمبدور کے بعد کنیا کماری پہنچیں گے، جہاں تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن، راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت اور چھتیس گڑھ کے وزیراعلیٰ بھوپیش بگھیل موجود رہیں گے۔ یاترا کی افتتاحی تقریب کے دوران تینوں وزرائے اعلیٰ راہل گاندھی کو قومی پرچم پیش کریں گے۔

’آج کا دن ہندوستانی سیاست کا نیا موڑ، ایک نئی شروعات کی علامت‘

کانگریس کے جنرل سکریٹری انچارج شعبہ مواصلات جے رام رمیش نے کہا ’’7 ستمبر 2022، ایک ایسا دن ہے جب ملک کی سب سے پرانی سیاسی جماعت اب تک کی سب سے لمبی پیدل یاترا شروع کرے گی۔ آج کا دن پرسکون ہو کر غور و فکر کرنے اور نئے سرے سے عزم کرنے کا دن ہے۔ ہندوستانی سیاست میں یہ ایک نیا موڑ ہے۔ ایک نئی شروعات کی علامت ہے۔‘‘

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!