انتقال پُرملالخبریںقومی

سابق امیرجماعتِ اسلامی ہند، مولانا سید جلال الدین عمری کا انتقال پُر ملال

نئی دہلی: 26/اگست (اے این این) سابق امیرجماعتِ اسلامی ہند، مولانا سید جلال الدین عمری کا آج شام انتقال پرُ ملال ہوگیا۔ اناللہ واناالیہ راجعون

تفصیلات کے بموجب مولانا سید جلال الدین عمری آج شام یعنی 26/اگست کو اپنے رفیق اعلی سے جاملے۔ مرحوم 87 برس کے تھے۔

یقیناً مولانا مرحوم نے جہد وعمل سے بھرپور زندگی گزاری اور زندگی بھر انسانوں کو اپنی ذات سے فیضیاب کرتے رہے۔ یاد رہے مولانا سید جلال الدین عمری 2007 سے 2019 تک جماعتِ اسلامی ہند کے امیر رہے۔

اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت اور جنت میں اعلی درجات عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل سے نوازے۔ آمین!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!