مختصر مگر اہم

’میرا سر شرم سے جھک گیا، بلقیس کے گنہگاروں کو پھانسی دو‘، سابق CM اور BJP لیڈر کا بیان

بلقیس بانو معاملے پر بی جے پی نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے، لیکن پارٹی کے سرکردہ لیڈر اور ہماچل پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ شانتاکمار نے اس واقعہ کے قصورواروں کو رِہا کرنے کی اجازت دینے والی گجرات حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انھوں نے کہا کہ بلقیس بانو کیس کے قصورواروں کی رِہائی کے بارے میں سن کر میرا سر شرم سے جھک گیا ہے۔ یہ تاریخ کے سب سے بربریت والے جرائم میں سے ایک تھا۔ کوئی حکومت گنہگاروں کو اتنی چھوٹ کیسے دے سکتی ہے؟ گجرات حکومت کو اپنے فیصلے کو واپس لینا چاہیے اور معاملے میں قصوروار ٹھہرائے گئے لوگوں کو پھانسی پر لٹکا دینا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!