ریاستوں سےمہاراشٹرا

ممبئی میں "پسماندہ طبقات پر تعلیم کی نجی کاری کے اثرات” عنوان پر 2 روزہ نیشنل کانفرنس

ریسرچ اکیڈمی آف سوشل سائنس (راسس) کا مہاراشٹر کالج کے تعاون سے 27 اور 28 اگست کو "معاشرے کے پسماندہ طبقات پر تعلیم کی تجارتی کرن کے اثرات” پر 2 روزہ نیشنل کانفرنس

ریسرچ اکیڈمی آف سوشل سائنس (راسس) ممبئی، مہاراشٹر کالج کے تعاون سے27 اور 28 اگست 2روزہ نیشنل کانفرنس بعنوان "معاشرے کے پسماندہ طبقات پر تعلیم کی نجی کاری کے اثرات” منعقد کررہا ہے۔ یہ 2 روزہ نیشنل کانفرنس ممبئی کے مہاراشٹر کالج آف آرٹس سائنس اینڈ کامرس بیلاسس روڈ ممبئی 400008 میں منعقد ہوگی۔ RASS ایک تعلیمی تحقیقی پلیٹ فارم ہے جو سماجی علوم کے میدان میں تحقیق اور تحقیقی مقا صد کو پورا کرتا ہے۔ راسس ویب پورٹل کے ذریعے تحقیقی مقالوں کو منظم کرتا ہے، جو انسانی معاشرے کے مختلف پہلوؤں پر شائع ہوتے ہیں۔ راسس(RASS) مجوزہ کانفرنس پر ایک اہم تحقیق پیش کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

تعلیم میں بڑھتی ہوئی تجارت کاری کا مسئلہ اور اس کے اثرات معاشرے کے پسماندہ طبقے کو بری طرح متاثر کر رہے ہیں۔ لہٰذا ان دو دنوں میں مختلف تحقیقی مقالوں کے ذریعے ایک اہم نتیجے کی حصولی کی توقع کی جائے گی۔ خواہش مند حضرات جو اس اہم کاز سے جڑنا چاہتے ہیں،استفادہ اور خدمات انجام دینا چاہتے ہیں وہ اس اہم کانفرنس کا حصہ بن سکتے ہیں۔ خصوصی طور پر تعلیمی عناوین پر تخصص کرنے والے اور صحافی حضرات سے شرکت کی اپیل کی ہے۔

کانفرنس کے مقاصد، عناوین اور مقالوں کے متعلق تفصیلات کے لیے درج ذمّہ داران سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

انور حُسین 9890855170

ڈاکٹر کاظم ملک 9820785816 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!