ریاستوں سےکرناٹک

ہبلی: ESI اسپتال سے عالمی یوگا دن کی مناسبت سے واکاتھان کا انعقاد

ہبلی: 15/جون (پی آر) یوگا کو عالمی سطح پر پذیرائی ملنے کے بعد جہاں پوری دنیا میں لوگ یوگا کی اہمیت و افادیت کو تسلیم کرچکے ہیں۔ وہیں یوگا کے عالمی منظر نامے پر برسراقتدار حکومت کلیدی رول نبھارہی ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ملک کے مختلف حصوں میں اس کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔

اس مرتبہ 15روزہ7 تا21/جون عالمی یوگا مہم منائی جارہی ہے۔ اس کے تحت مختلف بیداری پروگراموں کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ اسی مناسبت سے یہاں شہر ہبلی میں ایک واکاتھان کا انعقاد عمل میں آیا، جس میں کئی ایک نامور افراد نے حصہ لے کر اس کو کامیاب بنایا۔ یہاں ای ایس آئی اسپتال، کاروار روڈ سے اس واکاتھان کا آغاز ہوا، جوکارمیکا بستی، ماروتی نگر، انڈسٹریل ایریا گیٹ نمبر 1 پر اختتام پزیر ہوا۔ یہاں پہنچ کر یوگا کے مختلف ورزشوں کو کیا گیا۔ بعد ازاں یوگا و ورزش کی اہمیت پر گفتگو کی گئی۔

ڈاکٹروں کی ایک جماعت نے صحت و تندرستی پر کلیدی خطبات پیش کئے جبکہ گوکل روڑ پولیس تھانہ کے سرکل انسپکٹر کالی مرچی نے صفائی کی اہمیت پر خطاب کیا۔ اس کے علاوہ یہاں شرگپی کے سرکاری کالج کے طلباء نے اکروباٹ کے اسٹنٹ و کرتب دکھاکر حاضرین کا دل جیت لیا۔ ای ایس آئی اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر یونس نجمی کی کاوشوں سے یہ واکاتھان کامیاب رہا اور تمام نے انہیں مبارکباد پیش کی۔

اس موقع پر آیورودیدک کالج کے ڈاکٹر تیاگراج مع ٹیم، ایچ سی جی گروپ اسپتال کے سی ای او ڈاکٹر جئے کشن اگروال اور پتانجلی آیورودیک گروپ اس پروگرام میں شریک رہے۔ان کے علاوہ ڈاکٹر دیویاشری، ڈاکٹر ناڈاگوڈا، ڈاکٹر وویک پاٹل، ڈاکٹر شیر خان، ڈاکٹر اویس یوگا گرو ناگراج جالی ہال و دیگر حاضر رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!