بیدر: صرف 10 ماہ میں فاطمہ قرۃ العین بنی مکمل قرآن کی حافظہ
بیدر: 15/ جون (اے این) حافظ، قاری و مفتی افسر علی نعیمی ندوی مہتمم مدرسہ عبد اللہ بن عباس ؓ کی پریس نوٹ کے مطابق مدرسہ عبد اللہ بن عباسؓ (شعبہ حفظ و عالمیت) کا آغازگذشتہ تعلیمی سال ستمبر 2021 سے ہوا، 10 مہینے کی قلیل مدت میں مدرسہ کی پہلی طالبہ فاطمہ قرۃ العین بنت محمد علی نے حفظ قرآن مجید گذشتہ پیر 13جون 2022ءکو مکمل کیا۔ قلیل مدت میں مدرسہ عبد اللہ بن عباسؓ ترقی کے منازل طے کر رہا ہے۔ مدرسہ کامیابی کے ساتھ چل رہا ہے۔ آن لائن کلاسس میں طالبات اور اولیاء طالبات کا بھرپور تعاون رہا۔ عصری تعلیم کو جاری رکھتے ہوئے حافظ اور عالم بننے کے خواہش مند طلبہ کے لیے آف لائن اور طالبات کے لیے آن لائن کلاسس جاری ہیں۔ تعلیمی اوقات شام 7:30بجے تا 10:30 بجے ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے 8884901148 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔