ریاستوں سےکرناٹک

کرناٹک:1تا 5 جماعت کی آف لائن کلاسیس کا اکتوبر کے آخری یا نومبر کے پہلے ہفتے میں ہوگا آغاز

بنگلورو: کوویڈ 19 کی وجہ سے بند ہونے کے تقریبا 19 ماہ بعد اول تا پنجم کلاسس اکتوبر کے آخری ہفتے یا نومبر کے پہلے ہفتے میں دوبارہ کھولنے کے لیے تیار ہیں۔ کلاسز فی الحال آن لائن منعقد کی جارہی ہیں۔

پرائمری اور سیکنڈری ایجوکیشن کے وزیر بی سی ناگیش نے کہا کہ کرناٹک حکومت لوئر پرائمری کلاسز کو دوبارہ کھولنے کے لیے تیار ہے اور جس کی تاریخ کوویڈ 19 ٹیکنیکل ایڈوائزری کمیٹی (ٹی اے سی) کی سفارشات کی بنیاد پر طے کی جائے گی۔

ناگیش نے کہا کہ ڈی پی آئی نے 18 اکتوبر کو اسکولوں کی تیاریوں پر ایک ورچوئل میٹنگ طلب کی ہے۔ ٹی اے سی کے چیئرپرسن ڈاکٹر ایم کے سدرشن نے کہا: “کلاسوں کو دوبارہ کھولنے کے لیے زمینی صورتحال سازگار ہے۔ ہم اپنی سفارشات کے ساتھ تیار ہیں اور وزیراعلیٰ کا اجلاس بلانے کے منتظر ہیں۔ 

ذرائع نے بتایا کہ آف لائن کلاسیں ہفتے میں 3 بار آدھے دن کے لیے منعقد کی جائیں گی جس میں 50 فیصد حاضری ہوگی۔ ایک عہدیدار نے کہا، “طلباء کے درمیان ایک میٹر کا فاصلہ اور اساتذہ اور طلباء کی پہلی صف کے درمیان کم از کم 2 میٹر کا فاصلہ یقینی بنانے کے لیے نقطہ نظر ضروری ہے۔”

ذرائع نے بتایا کہ ٹی اے سی 25 اکتوبر کو کلاسیں دوبارہ کھولنے پر غور کر رہی ہے، جبکہ کچھ تعلیمی عہدیدار دیوالی کے بعد دوبارہ شروع کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ دسہرا چھٹی 20 اکتوبر کو ختم ہورہی ہے اور سکولوں میں مڈ ڈے میل 21 اکتوبر سے دوبارہ شروع ہو جائے گا۔ ایڈیشنل چیف سکریٹری (صحت) ٹی کے انیل کمار نے کہا کہ حکومت اپنی سفارشات کے لیے ٹی اے سی سے درخواست کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!