راہل گاندھی سے پوچھ تاچھ تیسرے دن بھی نہیں ہوئی ختم، اب جمعہ کو ہوگی ای ڈی دفتر میں حاضری
نئی دہلی: تیسرے دن بھی راہل گاندھی سے ای ڈی کی پوچھ تاچھ مکمل نہیں ہو سکی۔ لگاتار تین دن ہوئی پوچھ تاچھ کے بعد اب ای ڈی نے راہل گاندھی سے کہا ہے کہ وہ 17 جون یعنی جمعہ کو ای ڈی دفتر میں آگے کی پوچھ تاچھ کے لیے پہنچیں۔ حالانکہ ای ڈی کے رویہ سے راہل گاندھی اور کانگریس کے سینئر لیڈران کافی ناراض ہیں۔ روزانہ تقریباً 10 گھنٹے چل رہی پوچھ تاچھ کو کانگریس پارٹی بلاوجہ بتا رہی ہے اور کانگریس کے کئی لیڈران نے تو اس پوچھ تاچھ کو محض راہل گاندھی کو پریشان کرنے کی کوشش قرار دیا ہے۔