شان رسالت ﷺ میں گستاخی کے خلاف ہمناآباد میں احتجاج
گستاخ رسول و اولیاء کے خلاف سخت قانونی کاروائی کا مطالبہ
ہمناآباد: 13/جون (ایس آر) ہمناآباد میں امام کونسل اور دیگر مسلم تنظیموں کے ماتحت شان رسالت ﷺ میں گستاخی کرنے والی ملعونہ نوپور شرما و ملعون نوین جندل کے خلاف ایک احتجاجی ریالی نکالی گئی مسجد نور خان اکھاڑہ تا امبیڈکر چوک تک جس میں ہزاروں عاشقان رسول نے شرکت کی،اس موقع پر مولانا محمد بشیر الدین نظامی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کے ہم اپنی جان و مال کو نبی اکرم ؑکے ناموس پر قربان کر دیں گے۔ ہم اپنے مال و متاع کو اور کائنات کی تمام چیزوں کو قربان کر دیں گے مگر نبی ؑکی شان میں کوئی بے ادبی کوگوارہ نہیں کریں گے۔
انہوں نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کے نوپور شرما، نوین جندل اور راجہ سنگھ نے گستاخانہ کلمات کے ذریعہ نہ صرف ہندوستان بلکہ تمام عالم اسلام کے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا ہے ان کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی کی جائے۔
مفتی تنویر قاسمی نے اپنے خطاب میں کہا کے نبی اکرم ﷺ سے محبت ایمان کو جز ہے ناموس رسالت ﷺ اور عظمت رسالتﷺ کی خاطر ایک مسلمان اپنی جان کی قربانی دینے کو باعث فخر سمجھتا ہے مسلمان ہر چیز برداشت کرسکتا ہے مگر ہر گز نبی ﷺ کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کر سکتا ہے۔
بعد ازاں مظاہرین نے ایک یاداشت تحصیلدار کے توسط سے صدر جمہوریہ ہند کو روانہ کی اور گستاخ رسولﷺ کے خلاف سخت قانونی کاروائی کرنے کے مطالبہ پر مبنی تحریری شکایت بیدر ضلع کے ایڈیشنل ایس پی کو سونپی۔ احتجاجی ریالی کے پیش نظر ہمناآباد میں پولیس کی بھاری جمعیت کو متعین کرتے ہوئے تمام شہر کو پولیس چھاؤنی میں تبدیل کیا گیا تھا۔
اس موقع پر مفتی محمد توصیف خان، مفتی محمد سہیل عاطف قاسمی، پیر طریقت حضرت سید شاہ حُسین حُسینی قادری چشتی بخاری، حافظ سید عرفان اُللہ، محمد عبدالکریم اظہر، محمد آصف اقبال، محمد شکیل لشکیری، محمد عبدالباقی قریشی، سید طاہر علی اورنگ آبادی، محمد عبدالرحمن گورے میاں، نیاز یاسر، حافظ محمد نصیر اشاعتی، مولانا عبدالرقیب قاسمی، شیخ واجد نواب کے علاوہ کثیر تعداد میں عاشق رسولﷺ موجود تھے۔