اترپردیشریاستوں سے

الہ آباد: جاوید کے گھر پر بلڈوزر چلا دیا گیا، بھاری فورس تعینات

الہ آباد تشدد معاملہ میں بتائے جارہے کلیدی ملزم جاوید پمپ کے گھر کو مسمار کردیا گیا، موقع پر بھاری پولیس فورس تعینات کی گئی تھی، انتظامیہ نے آج صبح 11 بجے تک گھر خالی کرنے کا الٹی میٹم دیا تھا

الہ آباد: توہین رسالتؐ کے خلاف جمعہ کے روز ہونے والے تشدد کے سلسلہ میں پولیس نے سخت کارروائی شروع کر دی ہے۔ اس ضمن میں الہ آباد میں بلڈوزر کی کارروائی شروع ہو گئی ہے۔ پولیس اور انتظامہ کے لوگ معاملہ کے مبینہ ’ماسٹر مائنڈ‘ جاوید پمپ کے گھر پر پہنچ گئے ہیں۔ ’آج تک‘ کی رپورٹ کے مطابق جاوید کے گھر کو توڑ دیا گیا۔

قبل ازیں، پی ڈی اے (پریاگ راج ڈیولپمنٹ اتھارٹی) نے جاوید پمپ کے مکان پر نوٹس چسپاں کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس گھر کو صبح 11 بجے تک خالی کر دیا جائے تاکہ اتھارٹی انہدامی کارروائی انجام دے سکے۔ دریں اثنا، پولیس نے جاوید کے گھر کو چھاونی میں تبدیل کر دیا ہے۔ سب سے پہلے جاوید کے گھر کا مین گیٹ توڑ گیا اور اس کے بعد باؤنڈری وال بھی گرا دی گئی ہے۔ ایس پی سٹی لوگوں سے کہہ رہے ہیں کہ وہ موقع سے ہٹ جائیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس اہلکار جاوید کے گھر میں داخل ہو گئے اور سامان باہر نکال دیا۔ پولیس اہلکاروں نے مکان کی پہلی منزل پر پہنچ کر کرسیاں اور دیگر سامان نیچے پھینکا۔ جاوید کا گھر اندر سے بند ہے اور صبح سے کوئی رکن باہر نہیں آیا۔ رپورٹ کے مطابق پولیس افسران نے پہلے ہی صاف کر دیا تھا کہ اگر دروازہ نہیں کھولا جاتا تو اسے توڑ کر لوگوں کو باہر نکالا جائے۔ موقع پر خاتون پولیس اہلکار بھی تعینات ہیں تاکہ خواتین مخالفت کریں تو انہیں قابو میں کیا جا سکے۔

یاد رہے کہ پی ڈے کی جانب سے رات گئے جاوید کے گھر پر نوٹس چسپاں کیا گیا تھا۔ نوٹس میں کہا گیا تھا کہ 12 جون کو صبح 11 بجے تک گھر خالی کر دیا جائے۔ نوٹس میں کہا گیا تھا کہ گھر کا تمام سامان باہر نکال لیں، تاکہ اتھارٹی اپنی کارروائی انجام دے سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!