تلنگانہریاستوں سے

گذشتہ 8 برسوں میں BJP لیڈروں کے مکانات پر کتنے چھاپے مارے گئے؟ KTR کا سوال

راما راؤ نے پوچھا کہ گزشتہ 8برسوں کے دوران بی جے پی کے لیڈروں، ان کی اولادوں کے مکانات پر کتنے ای ڈی، آئی ٹی اور سی بی آئی کے چھاپے مارے گئے؟ کیا سب کے سب بی جے پی والے ستیہ ہریش چندر کے رشتہ دار ہیں؟

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تارک راما راؤ نے پوچھا کہ گزشتہ 8 برسوں کے دوران بی جے پی کے لیڈروں، ان کی اولادوں کے مکانات پر کتنے ای ڈی، آئی ٹی اور سی بی آئی کے چھاپے مارے گئے؟ سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ٹوئٹر پر سرگرم تارک راما راؤ نے اس سلسلہ میں ٹوئٹ کرتے ہوئے یہ سوال کیا۔

تارک راما راؤ جو تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کے فرزند اور ریاست کی حکمران جماعت ٹی آر ایس کے کارگذارصدر بھی ہیں، گزشتہ کچھ عرصہ سے بی جے پی پر نکتہ چینی کرتے ہوئے ٹوئٹس کر رہے ہیں۔

اسی سلسلہ کے ایک ٹوئٹ میں آج انہوں نے طنز کرتے ہوئے پوچھا کہ گزشتہ 8 برسوں کے دوران بی جے پی کے لیڈروں، ان کی اولادوں کے مکانات پر کتنے ای ڈی، آئی ٹی اور سی بی آئی کے چھاپے مارے گئے؟ کیا سب کے سب بی جے پی والے ستیہ ہریش چندر کے رشتہ دار ہیں؟

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!