ضلع بیدر سےہمناآباد

پربھاکر ناگراڑے ہمناآباد تعلقہ BJP کے صدر منتخب

ہمناآباد: 28/اکٹوبر (ایس آر) بھارتیہ جنتا پارٹی کے ضلعی صدر شیوانند منٹھالکر نے ایک مکتوب جاری کرتے ہوئے پربھاکر ناگراڑے کو ہمناآباد تعلقہ بی جے پی کا صدر منتخب کیا ہے۔

پربھاکر ناگراڑے جوکے پیشہ سے ایک وکیل ہیں اور بی جے پی کے پارٹی کے تنظیمی اُمور میں مختلف عہدوں پر اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں انکی بہترین کارکردگی کے پیش نظر ان کو یہ نئی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

ہمناآباد تعلقہ کے صدر منتخب ہو نے پر سید الیاس مہدی سابق ضلعی صدر اقلیتی مورچہ نے انکی شالپوشی وگُلپوشی فرماتے ہوئے مبارک باد پیش کی اور ان کے لئیے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور اپنا ہر ممکنہ تعاون پیش کرنے کا تیقن دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!