بیدرضلع بیدر سے

بیدر میں آئیٹا کا اجلاس، 10ویں ٹاپرس طلباء کی تہنیت کا اعلان

بیدر: 8/جون (پی این) عبداللہ آزاد آئیٹا ضلعی سکریٹری بیدر کی اطلاع کے بموجب دفتر جماعت اسلامی ہند بیدر میں آئیٹا شہر بیدر کیLAC کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں بیدر یونٹ آئیٹا کے صدر خورشید احمد حج کی روانگی پر جانے سے قبل ممبران کے مشورہ پر قائم مقام شعیب اللہ خان کو صدارت کی ذمہ داری سونپی گئی۔

اس کے ساتھ یہ بھی اعلان ہوا کہ آئیٹا کی ہر یونٹ سے جماعت دہم کے 2 ٹاپرس طلباء کی تہنیت کی جائے گی۔ جس میں سے ایک ٹاپر تمام اُردو میڈیم اسکولوں سے ہوں گے اور دوسرے بلاتفریق تعلقہ کے ٹاپر ہوں گے۔

اس اجلاس کی ابتداء بیدر یونٹ کے سکریٹری خلیل احمد خان کی تلاوت کلام پاک سے ہوئی۔ اجلاس میں اسد سلیم سکریٹری آئیٹا بیدر یونٹ کے علاوہ ضلعی صدر محمد عارف الدین، ضلعی سکریٹری عبداللہ آزاد اور مؤظف صد مدرس و رکن آئیٹا عبدالماجد بھی موجود رہے۔ تمام نے عازمین حج خورشید احمد کو سفرِ حج کے لیے اور شعیب اللہ خان کو قائم مقام صدر پر مبارکبادیاں پیش کیں۔ جلسہ کا اختتام عبدالماجد کی دعا سے ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!