خبریںقومی

عوام پر مہنگائی کی مار جاری! LPG کے داموں میں پھر اضافہ

مہنگائی سے نبرد آزما ملک کے عوام کو ایک اور جھٹکا اس وقت لگا جب جمعرات کے ایل پی جی کے داموں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ کر دیا گیا

نئی دہلی: مہنگائی سے نبرد آزما ملک کے عوام کو ایک اور جھٹکا اس وقت لگا جب جمعرات کے ایل پی جی کے داموں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ کر دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق گھریلو ایل پی جی سلنڈر کے داموں میں 3.50 روپے فی سلنڈر اور کمرشل سلنڈر کے داموں میں 8 روپے فی سلنڈر کا اضافہ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایل پی جی کے داموں میں تازہ اضافہ کے بعد ملک میں تقریباً ہر جگہ گھریلو سلنڈر کے دام 1000 روپے فی سلنڈر سے تجاوز کر گئے ہیں۔

بڑھتی ہوئی قیمتوں کے بعد اب دہلی میں گھریلو سلنڈر کی قیمت 1003 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ وہیں، کولکاتا میں گھریلو ایل پی جی سلنڈر کے دام 1029 روپے اور چنئی میں 1018 روپے تک پہنچ گئے ہیں۔

تجارتی سلنڈر کے داموں میں اضافہ کے بعد دہلی میں ایک سلنڈر کی قیمت 2354 روپے ہو گئی جبکہ کولکاتا، ممبئی اور چنئی میں ایک سلنڈر کے دام بالترتیب 2454 روپے، 2306 روپے اور 2507 روپے ہو گئے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے 7 مئی کو کمرشل ایل پی جی سلنڈر کے داموں میں 10 روپے کی تخفیف کی گئی تھی، جبکہ 8 مئی کو گھریلو ایل پی جی سلنڈر کے داموں میں 50 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا۔ اس سے قبل یکم مئی کو 19 کلوگرام والے کمرشل ایل پی جی سلنڈر کے داموں میں 102.50 روپے کا کا اضافہ کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!