بسواکلیانضلع بیدر سے

بسواکلیان میں 16/مئی کو کُل ہند مشاعرہ، ملک کے نامور شعراء کی شرکت متوقع

بسواکلیان:11/مئی (ایم این) شہر کے کرسٹل گارڈن فنکشن ہال میں 16/مئی بروز پیر کو جشن بابا چودھری کے ضمن میں کل ہند مشاعرہ منعقد کیا جارہا ہے۔ جس میں مقامی و دیگر مقامات سے تشریف لارہے شعراء کرام اپنا کلام پیش کریں گے۔ مظہر بھوپالی، ماجد دیوبندی، شفیق عابدی، الطاف ضیاء، اسد بسطاوی، احمد الوی، آنا دہلوی، رادھیکا متل کے علاؤہ کئی مشہور شعراء اس محفل میں موجود ہونگے۔ اس بات کی اطلاع پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اعجاز احمد لاتورے ضیاء الدین، مظہر نواز بھائی نے دی اور عوام الناس سے اپیل کی کہ اس کل ہند مشاعرہ میں شرکت کرکے اس کو کامیاب بنائیں۔

شری ایشور کھنڈرے رکن اسمبلی بھالکی، راج شیکھر پاٹل رکن اسمبلی ہمنا آباد، رحیم خان رکن اسمبلی بیدر، اکبر بن تبر ایکڑ حیدرآباد، پی جی آر سندھیا۔ بنگلور، عبید اللہ شریف، صدر انجمن ترقی اردو،  مہمان خصوصی اور اروند ارلی ایم ایل سی بیدر، وجئے سنگھ سابق ایم ایل سی بیدر،  بھیمنا راؤ پاٹل ایم ایل سی، ملیکا ارجن ایس کھوبا ، شاہجہان بیگم تنویر  صدر بلدیہ بسواکلیان، مالا بی نارائن راؤ کے علاؤہ دیگر سیاسی رہنما مہمان کی حیثیت سے تشریف لارہے ہیں۔ 

پریس کانفرنس میں واضح کیا گیا کہ مشاعرہ کےانتظامات اور نگرانی قریش ویلفیئر سوسائٹی و کرناٹکا ٹیکنو کریٹ ایسوسیشن کرینگے۔  اس موقع پر عبد الرزاق عرف بابا چودھری، کے علاوہ یوسف ادھوںی، جمیل مامون، اکبر قریشی و دیگر موجود تھے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!