ہندو تنظیموں کا قوت الاسلام مسجد کو مندر قرار دینے کا مطالبہ، قطب مینار پر ہنومان چالیسا پڑھنے کا اعلان
یونائیٹڈ ہندو فرنٹ کے کارگزار صدر جے بھگوان گوئل نے دیگر ہندو تنظیموں کے ساتھ مل کر آج قطب میران کے احاطہ میں ہنومان چالیسا پڑھنے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے قطب مینار کا نام تبدیل کر کے ’وشنو استمبھ‘ کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ جے بھگوان گوئل نے کہا کہ وہ اپنے حامیوں کے ساتھ قطب مینار جائیں گے اور قوت الاسلام مسجد کے نام سے جانے جا رہے ڈھانچے کو مندر قرار دینے کا مطالبہ کریں گے۔