سمندری طوفان ’آسانی‘ کے شمال مغرب کی جانب بڑھنے اور مشرقی وسطی خلیج بنگال میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران اس کے مزید شدت اختیار کرنے کا امکان ہے۔ اس کے 10 مئی کو شمالی آندھرا پردیش اور اوڈیشہ کے ساحلوں تک پہنچنے کا قوی امکان ہے۔ خیال رہے کہ آسانی کا نام سری لنکا کا تجویز کردہ ہے، جس کے معنی غصے کے ہیں۔