تیجندر پال بگا BJP لیڈر کی گرفتاری پر کیلاش وجے ورگیہ برہم، ’بندر کے ہاتھ میں استرا آگیا!‘
پنجاب پولیس کے ذریعے بی جے پی کے لیڈر تیجندر پال سنگھ بگا کو گرفتار کئے جانے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بی جے پی لیڈر کیلاش وجے ورگیہ نے کہا، ’’اروند کیجریوال کی یہ تاناشاہی ہے، جب بندر کے ہاتھ میں استرا آ جاتا ہے تو وہ ایسے ہی کام کرتا ہے۔ وہ کسی کی بھی حجامت کرنے لگتا ہے۔ اس طرح سے پولیس کے غلط استعمال کی ہم مذمت کرتے ہیں۔‘‘