راج ٹھاکرے پر ملک سے غداری کا مقدمہ درج کرنے کی بامبے ہائی کورٹ میں عرضی داخل
ممبئی: پونے میں مقیم ایک کارکن کی طرف سے بمبئی ہائی کورٹ میں عرضی دائر کر کے مہاراشٹر حکومت اور ممبئی پولیس کو ایم این ایس کے سربراہ راج ٹھاکرے کے خلاف ملک سے بغاوت اور بدامنی پھیلانے جیسے کے الزامات کے تحت ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت دینے کی درخواست کی گئی ہے۔ ہائی کورٹ میں عرضی پر فوری سماعت کے لئے آج معاملہ کا خصوصی ذکر کئے جانے امکان ہے۔ خیال رہے کہ راج ٹھاکرے لگاتار مسجدوں کے لاؤڈ اسپیکر کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں اور ان کا اعلان ہے کہ اگر سے لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے اذان دینا بند نہیں کی گئی تو ان کے کارکنان مسجدوں کے سامنے جا کر تیز آواز میں ہنومان چالیسا بجائیں گے۔