تلنگانہریاستوں سے

’تلنگانہ کے گروپ فرسٹ امتحان کو اردو میں تحریر کرنے کی سہولت پر BJP کا اعتراض‘

تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تارک راما راؤ نے گروپ امتحان کو اردو میں تحریر کرنے کی سہولت دیئے جانے کی بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ دھرماپوری اروند کی جانب سے مخالفت کو مسترد کر دیا

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تارک راما راؤ نے گروپ فرسٹ امتحان کو اردو میں تحریر کرنے کی سہولت دیئے جانے کی بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ دھرماپوری اروند کی جانب سے مخالفت کو مسترد کر دیا۔

سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ٹوئٹر پرسرگرم تارک راما راو نے اس خصوص میں حکمران جماعت ٹی آر ایس کے سوشیل میڈیا کنوینر و صدر نشین تلنگانہ اسٹیٹ منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن کرشنا کے ٹوئیٹ کو ری ٹوئیٹ کیا جس میں انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ اروند دھرماپوری کو ملک کے اصولوں کے بارے میں معلومات رکھنی چاہئے۔

یوپی ایس سی نے مسابقتی امتحانات کو اردو میں تحریر کرنے کے رہنمایانہ خطوط میں اختیار دیا ہے اور آئین کے 8 ویں شیڈول کے مطابق اردو میں امتحانات تحریر کرنے کی گنجائش موجود ہے۔ اس سلسلہ میں ٹی آر ایس کی حکومت کو بدنام کرنا یہ ظاہرکرتا ہے کہ دھرماپوری کے سر میں دماغ نہیں ہے۔ انہوں نے اس سلسلہ میں ایک جدول بھی پوسٹ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!