کرناٹک: صرف 3 دن میں زرعی زمین ہوگی غیر زرعی زمین میں تبدیل!
بنگلورو: ریاستی حکومت ایک ایسا نظام متعارف کروانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے جس میں مالک کی طرف سے جمع کرائے گئے حلف نامے کی بنیاد پر صرف 3 دن میں غیر زرعی مقاصد کے لیے کھیتی کی زمین کو تبدیل کرنے کی منظوری دی جائے گی۔
حکومت کرناٹک لینڈ ریفارمز ایکٹ کی دفعہ 95 میں ترمیم لا رہی ہے تاکہ کھیتی کی زمین کو فوری طور پر تبدیل کیا جاسکے۔ ریونیو منسٹر آر اشوکا نے کہا کہ ’’ترمیم کا بل آئندہ مانسون اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ زرعی زمین کو غیر زرعی زمین میں تبدیل کرنے کا موجودہ طریقہ کار بوجھل اور طویل ہے۔
اشوکا نے کہا کہ "درخواست کو ڈپٹی کمشنروں کے دفتر تک پہنچنے سے پہلے مختلف محکموں سے گزرنا پڑتا ہے، جو منظوری کے لیے حتمی حکام ہوتے ہیں۔ اس میں کم از کم 6-8 مہینے لگتے ہیں۔‘‘