کل ہند جمعیت القریش کی کامیاب نمائندگی، میسور میں 45 کروڑ کی لاگت سے ماڈرن سلاٹر ہاؤس کی تعمیر کا آغاز
محمدنبی قریشی صدر کل ہند جمعیت ایکشن کمیٹی کرناٹک اسٹیٹ
بیدر: 10/اپریل(اے ایس ایم ) محمد نبی قریشی صدر کل ہند جمعیت القریش ایکشن کمیٹی کرناٹک اسٹیٹ کی اطلاع کے بموجب بیرسٹر فہیم قریشی صدر کل ہند جمعیت القریش ایکشن کمیٹی کی قیادت میں ایک وفد نے جنوبی ہند کے پانچ ریاستوں کا ہنگامی دورہ کیا، جس میں بی۔ ایم۔ یوسف قریشی کنوینر ساؤتھ انڈیا، سلیم احمد قریشی کنوینر نارتھ انڈیا، عاشقین قریشی صدر دہلی ایکشن کمیٹی، محمد نبی قریشی صدر کل ہند جمعیت القریش ایکشن کمیٹی کرناٹک اسٹیٹ، سکریٹری طہ قریشی، مبارک احمد قریشی اور علاقائی صدور و معتمدین موجود تھے۔
وفد نے حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ تمام ریاستوں میں بلدی قوانین اور سپرم کورٹ کے لکشمی نارائن مودی کے فیصلہ کے مطابق ہر ریاست میں مارڈن سلاٹر ہاؤس قائم کیا جائے۔وفد کی کامیاب نمائندگی سے کرناٹک کے شہر میسور میں 45کروڑ کی لاگت سے مارڈن سلاٹر ہاؤس کی تعمیر کا آغاز ہو چکا ہے۔لکشمی کانت ریڈی کمشنر میسور سٹی میونسپلٹی نے 22 مارچ 2022ء کو ایکشن کمیٹی کے وفد کو بتایا کہ کرناٹک حکومت کی جانب سے بجٹ کی منظوری ہو چکی ہے اور اپریل سے سلاٹر ہاؤس کی تعمیر کا آغاز ہو جائے گا۔
انڈیا اسلامک کلچر سنٹر نئی دہلی میں ایکشن کمیٹی کی گول میز کانفرنس منعقد ہوا۔ بیرسٹر فہیم قریشی صدر ایکشن کمیٹی اور وفد کے تمام عہدیداران کی گلپوشی کی گئی۔اس گول میز کانفرنس کا مقصد دہلی اور اتر پردیش کے تمام بڑے شہروں اور 5لاکھ سے سے زائد آبادی والے تمام اضلاع میں مارڈن سلاٹر ہاؤس کی فوری تعمیر کے لیے حکومت سے بجٹ کی منظوری موجودہ قانون سپرم کورٹ کی ہدایات کی تعمیل کے لیے مطالبہ کیا جائے گا اور ضرورت پڑنے پر ہائی کورٹ اور سپرم کورٹ سے رجوع ہو کر عوام کی سہولت اور قریش طبقہ کے لیے روز گار فراہم کرنے کی ضروری اقدامات کئے جائیں گے۔
حکومت سے پر زور مطالبہ کیا جائے گا کہ وہ بلدی قانون کے تحت گوشت کے کارو بار کے لیے پبلک مارکٹ قائم کریں اور پرائیوٹ مارکٹ و دوکانات کے لیے فوری لائسنس جاری کرتے ہوئے قانون اور عدالتی ہدایات پر فوری عمل کریں۔ اس کے ساتھ ساتھ ماب لنچگ کے واقعات کے تدارک کے لیے سخت اقدامات اور فوری کارروائی کے لیے ایکشن کمیٹی ایک ماسٹر پلان کے تحت متحرک ہو کر حکومت اور عدالت سے رجوع ہوگی۔دوسری طرف ایکشن کمیٹی کے عہدیداران ہندوستان کے کئی مقامات پر حکومت سے نمائندگی کرنے میں مصروف ہیں۔ الطاف قریشی ایڈوکیٹ جو کہ سنٹرل جھارکھنڈ مسلسل نمائندگیوں کے ذریعہ سلاٹر ہاؤس کی تعمیر کے لیے جد جہد کر رہے ہیں۔
اس گول میز کانفرنس میں ایکشن کمیٹی کے وفد کے ہمراہ صنوبر علی قریشی ایڈوکیٹ، رفیق قریشی یوتھ یونگ صدر دہلی،سلیم قریشی نائب صدر ایکشن کمیٹی، سلیم قریشی جنرل سکریٹری، نظام الدین قریشی نائب صدر دہلی، حاجی اقبال قریشی، مزمل رحمن قریشی، ارشاد قریشی ایڈوکیٹ، ابو ذر قریشی، ایوب قریشی، ثاقب قریشی، شاداب قریشی، توفیق قریشی ہریانہ، امتیاز قریشی،مولانا امیرل (ہریانہ) حاجی شرافت قریشی ایڈوکیٹ و دیگر عہدیاران و ممبر ان موجود تھے۔