دہلی: MLA امانت اللہ خان کو دل کا دورہ، اسپتال میں داخل
عام آدمی پارٹی کے لیڈر اور اوکھلا سے رکن اسمبلی امانت اللہ خان کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد اہل خانہ نے اسپتال میں داخل کرایا ہے، ان کی حالت خطرے سے باہر ہے
نئی دہلی: عام آدمی پارٹی کے لیڈر اور اوکھلا سے رکن اسمبلی امانت اللہ خان کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد اہل خانہ نے اسپتال میں داخل کرایا ہے۔ ان کا علاج دہلی کے اپالو اسپتال میں چلا رہا ہے، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ ڈاکٹر لگاتار ان کی نگہداشت کر رہے ہیں۔ امانت اللہ خان دہلی اسمبلی کے لئے لگاتار دوسری مرتبہ منتخب ہوئے ہیں اور وہ دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین بھی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق امانت اللہ خان کو جمعہ کی شب ہلکی نوعت کا دل کا دورہ پڑا تھا۔ یہاں انہیں کارڈیک آئی سی یو میں ڈاکٹروں کی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ ڈاکٹروں نے ان کی انجیوپلاسٹی کی ہے اور اب وہ خطرے سے باہر ہیں۔ صحت میں بہتری آنے کے بعد انہیں اسپتال سے چھٹی دی جا سکتی ہے۔