روس کے 13500 فوجی، 81 جہاز اور 95 ہیلی کاپٹر مار گرائے گئے، یوکرین کا دعویٰ
یوکرین کی وزارت خارجہ کی جانب سے روس کے حملہ کئے جانے کے بعد سے اسے ہونے والے نقصان کے حوالہ سے دعویٰ کیا گیا ہے۔ یوکرینی وزارت خارجہ کی جانب سے ٹوئٹ کر کے بتایا گیا کہ حملہ سے اب تک روس کے 13500 فوجی، 81 جہاز، 98 ہیلی کاپٹر مار گرائے گئے۔ یوکرین کے دعویٰ کے مطابق اس کے علاوہ یوکرینی فوج کی جانب سے روس کے 404 ٹینک، 1279 مختلف قسم کی مسلح گاڑیاں، 150 توپیں اور 640 گاڑیاں تباہ کی گئی ہیں۔