عقائد کے معاملات میں عدالت کو فیصلے کا اختیار نہیں: ایس آئی او
نئی دہلی: محمد سلمان احمد کل ہند صدر اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا (ایس آئی او) نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ “ہم سمجھتے ہیں کہ عدالت کا کام یہ بتانا نہیں ہے کہ کسی مذہب میں کیا چیز ضروری ہے اور کیا غیر ضروری! ہم ان تمام مسلم طالبات کے ساتھ ہیں جو کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلے سے متاثر ہوئی ہیں۔ ہم فی الحال ممکنہ حل کے بارے میں قانونی رائے مانگ رہے ہیں۔”