دہلیریاستوں سے

دہلی: CAA کے خلاف آواز اٹھانے والی سابق کونسلر عشرت جہاں کی درخواست ضمانت منظور

ہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے خلاف محاذ آرائی کرنے اور آواز اٹھانے والی کانگریس کی سابق کونسلر عشرت جہاں کی درخواست ضمانت قومی راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے پیر کے روز منظور کر لی

نئی دہلی: شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے خلاف محاذ آرائی کرنے اور آواز اٹھانے والی کانگریس کی سابق کونسلر عشرت جہاں کی درخواست ضمانت قومی راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے پیر کے روز منظور کر لی۔ قبل ازیں، جون 2020 میں عشرت جہاں کو شادی کرنے کے لئے 10 دنون کے لئے عبوری ضمانت پر رہا کیا تھا تھا۔

عشرت جہاں کی درخواست ضمانت پر فیصلہ ایڈیشنل سیشن جج امیتابھ راوت نے سنایا۔ عشرت جہاں سمیت کئی افراد کے خلاف فروری 2020 کو شمال مشرقی دہلی میں ہونے والے فسادات کو بھڑکانے میں اہم کردار ادا کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ ان ملزمان کے خلاف غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام قانون کے تحت کارروائی کی گئی تھی۔

خیال رہے کہ سی اے اے اور قومی شہریت رجسٹر (این آر سی) کے خلاف احتجاج کے دوران دہلی میں تشدد ہوا تھا۔ عشرت جہاں کے علاوہ سماجی کارکن خالد سیفی، عمر خالد، جے این یو کی طالبات نتاشا نروال اور دیوانگنا کلیتا، جامعہ رابطہ کمیٹی کی رکن صفورہ زرگر، عام آدمی پارٹی کے سابق کونسلر طاہر حسین اور دیگر کئی افراد کے خلاف بھی اس معاملے میں سخت قانون کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!