بسواکلیان سٹی میونسپل کونسل انتخابات میں کانگریس کی شاندار کامیابی
بسوا کلیان: 31 مئی (اے این ایس) سٹی میونسپل کونسل (CMC) بسواکلیان کے انتخابی نتائج کا اعلان ہوا۔ جس میں انڈین نیشنل کانگریس پارٹی نے19 سیٹوں پرشاندار کامیابی حاصل کرتے ہو ئے کارپوریشن پر اپنا قبضہ برقراررکھا۔ جبکہ بی جے پی کے امیدواروں میں سے 5امیدوار کامیاب رہے۔ اسی طرح جے ڈی ایس3 اور ایم آئی ایم کے 3امیدواروں کو کامیابی ملی۔ جبکہ ویلفیئر پارٹی آف انڈیا WPI کے1امیدوار نےاپنی کامیابی درج کرائی۔ جملہ 31 نشستوں پر مشتمل اس کونسل میں مجموعی حیثیت سے کانگریس پارٹی نےاپنی شاندار کامیابی کے ساتھ قبضہ برقراررکھا۔
اواز نیوز سب سے تیز خبر دے رھا ہے۔ مبارک ھو۔