ضلع بیدر سےہمناآباد

ہمناآباد میں میراتھن دوڑ میں 6 سالہ لڑکی نے حاصل کیا پہلا مقام

ہمناآباد: 9/مارچ (ایس آر) ہمناآباد میں 7.2کیلو میٹر میراتھن دوڑ میں لڑکیوں میں دوسری جماعت کی 6 سالہ طالبہ اپرنا راجکمار نے اول نمبر پر آئی اور لڑکوں میں آدتیہ اویناش گرونانک پبلک اسکول کے طالب علم پہلے نمبر پر آئے۔ ان دونوں کو 11 ہزار روپے مالیتی اسپورٹس سائیکل تحفہ میں دی گئی۔ اپرنا راجکمار کے والد ایک پی،ٹی ٹیچر ہیں اور یہ روزانہ اپنی بیٹی کوصبح کے وقت میں 4 کیلومیٹر دوڑاتے ہیں۔ دوڑ میں بہتر کارکردگی کی بنیاد پر دیگر طلبہ اور طالبات کو ترغیبی انعامات سے نوازا گیا۔ اس دوڑ کو کامیاب بنانے میں ہمناآباد اور آس پاس کے مختلف اسکولوں کے 200 سے زائد پی ٹی، ٹیچرس نے اپنا تعاون پیش کیا۔ اس موقع پر دیان راج پربھو،آنند راج پربھو،رکن اسمبلی راج شیکھر پاٹل،ابھیشک پاٹل کے علاوہ کثیر تعداد میں اسکولی طلبہ موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!