سری نگر: نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے جموں و کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں قصبہ پٹن کے کئی مقامات پر چھاپہ ماری انجام دی ہے۔ این آئی اے نے دیگر مقامات کے علاوہ جماعت اسلامی کے سابق صدر عبد الغنی وانی اور پیر تنویر کی رہائشوں پر بھی چھاپے مارے۔