بیدر میں 23/فروری کو ہوگا مولانا مفتی زبیر احمد مصباحی ممبئی کا خصوصی خطاب
بیدر: 22/فروری (اے ایس ایم) نوجوانان اہلِ سنت علی باغ و عالمی تحریک سنی دعوت اسلامی بیدر کے زیر اہتمام مسجد عثمانیہ قدوائی روڈ بیدر میں مورخہ 23/فروری بروز چہارشنبہ بعد نماز عشاء ایک عظیم الشان جلسہ بعنوان ”خواجہ غریب نواز و اصلاح معاشرہ“زیر نگرانی الحاج محمد حبیب الدین سنٹرنگ کنٹراکٹرصدر انتظامی کمیٹی مسجد عثمانیہ انعقاد عمل میں آئیگا۔جناب سید شاہ عزیز اللہ علوی سجاد ہ نشین درگاہ حضرت سید شاہ پیر پادشاہ علوی ؒ سرپرستی فرمائینگے جبکہ سید علیم الدین شاہ قادری سجادہ نشین درگاہ حضرت سید محی الدین شاہ قادری ؒ جلسہ کی صدارت فرمائینگے۔اس جلسہ کو خطیب ذیشان مقرر شعلہ بیاں حضرت علامہ مولانا مفتی محمد زبیر احمد مصباحی برکاتی صدر مدرس جامع غوثیہ ممبئی بحیثیت مہمان خصوصی شرکت اور خصوصی خطاب فرمائینگے۔ بحیثیت مہمانان خصوصی علمائے اکرام دانشوران قوم و ملت شرکت کرینگے۔ الحاج محمد غلام ستگیر سنٹرنگ کنٹراکٹر، مبلغین عالمی تحریک سنی دعوت اسلامی بیدر و نوجوانان اہل سنت بیدر نے عامتہ المسلمین سے اس بابرکت جلسہ میں شرکت کی گزارش کی ہے۔